ads

توہین رسالت کے واقعہ پر نیشنل کانفرنس برہم https://ift.tt/eA8V8J

نیشنل کانفرنس نے صوبہ جموں میں توہین رسالت اور فرقہ پرستی پر مشتمل رونما ہوئے دیگر شرانگیز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس میں ملوث افراد کو کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی پیغمبراسلام کی توہین اور ریاست میں آپسی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے بھارت رکشا منچ کے اراکین کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے پر زبردست غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ فرقہ پرست شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فرقہ پرست عناصر جموں وکشمیر میں روایتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور عوام کو ان کے مذموم منصوبوں کو سمجھ کر آپسی بھائی چارے کو بنائے رکھنا چاہئے۔

ڈاکٹر کمال نے کہا کہ مذکورہ جماعت کے رکن کے خلاف نہ صرف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے بلکہ اس کے اقدام کے پیچھے کے مقاصد اور اصل محرکات کا بھی پتہ لگایا جانا چاہئے تاکہ ایسے کسی بھی منصوبہ کو پہلے ہی ناکام بنایا جاسکے جس کا مقصد مذہبی منافرت پھیلانا اور فرقہ وارایت کو ہوا دینا ہو۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھیں اور قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/3iOHLdz

Post a Comment

0 Comments