ہندوستان صحتیابی کی بہتر صورت حال کے راستے پر مسلسل مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔کل ملک میں ایک ہی دن میں کووڈ-19 کے ریکارڈ 57584 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ کل کورونا کے نئے معاملات 54288 تھے۔
اس کامیابی میں ہندوستان کی صحتیابی کی شرح کو مزید آگے بڑھایا ہے اور یہ 72 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ کنٹینمنٹ کے موثر حکمت عملی ، جامع طریقے سے جانچ اور مریضوں کے معیاری کلینکل بندوبست کے کامیابی اور تال میل کے ساتھ نفاذ کا نتیجہ ہے۔ ہندوستان نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے کلینکل بندوبست کے پروٹوکول میں واضح طور پر درج کیے گیے کووڈ-19 کے مریضوں کے مختلف زمروں یعنی ہلکے، درمیانے اور شدید کے لیے دیکھ بھال کے معیاری پروٹوکول پر عمل کیا ہے۔ کلینکل بندوبست کی موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی ملنے اور گھر پر آئیسولیشن (ہلکے اور درمیانے نوعیت کے معاملات میں) کی وجہ سے ہندوستان نے کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً 20 لاکھ (1919842) تک پہنچ چکی ہے۔ اس کی وجہ سے صحتیاب ہونے والوں اور سرگرم معاملات کے درمیان فرق میں مسلسل اضافے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ آج یہ بڑھ کر 12لاکھ 42 ہزار 942 ہوگیا ہے۔
اس وقت ملک میں حقیقی معاملات یعنی سرگرم معاملات کی تعداد (آج 676900) کم ہوگئی ہے، جوکی کل پازیٹیو معاملات کا محض 25.57 فیصد ہے۔ معاملات کا جلد پتہ لگائے جانے سے ہلکے اور درمیانے معاملات کے وقت پر اور فوری آئیسولیشن اور شدید معاملات میں اسپتال میں داخل کرائے جانے کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے، جس سے معاملات کا وقت پر اور موثر طریقے سے بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے باعث اموات کی شرح آج مزید کم ہوکر 1.92 فیصد ہوگئی ہے۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/2PYSZ31

0 Comments