لیلاواتی اسپتال میں سانس میں تکلیف ہونے کے بعد اور کورونا کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اطلاع ملی ہے کہ سنجے دت کو ایک نئےموذی مرض نے گھیرلیا ہے اور ایسی اطلاع ملی ہیں کہ انہیں پھیپھڑے یعنی لنگس کا کینسر ہوگیا ہے ۔
واضح رہے معروف اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی میں بہت تکالیف برداشت کی ہیں ۔ بالی وڈ کے انتہائی کامیاب اداکار سنجے دت کو 1993 کے سلسلہ وار بم دھماکوں میں سزا بھی ملی تھی ۔61 سالہ اداکار سنجے دت کو گذشتہ دنوں لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے متعدد طبی معائنہ کئے گئے۔ نامور فلمی صحافی کومل ناتھ نے آج ٹیوٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر ہوگیا ہے ان کے لئے دعاکیجیئے خو دسنجے دت نے بھی اپنے ٹیوٹر پر اس بات کی اطلاع دی ہےکہ وہ اب فلموں اور دیگر سرگرمیوں سے مختصر رخصت لیں گے اور اپنی صحت و علاج کے لئے توجہ مرکوز کریں گے-
Not the new dreaded ‘C’ (Coronavirus), it’s the other dreaded ‘C’, Cancer, that Sanjay Dutt has been diagnosed with. While praying for his speedy recovery, you might want to know more details. Click the link below for my podcast.
— Komal Nahta (@KomalNahta) August 11, 2020
️ https://t.co/tX5UKbcKbi #SanjayDutt pic.twitter.com/b7HkECcV7t
انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر یہ قیاس آرائیاں نہ کریں نیز اپنے مداحوں کی دعائوں اور پیار کے عوض وہ جلد ہی فلموں میں دکھائی دیں گے۔ایسی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے کہ سنجے دت کینسر کے علاج کےلئے جلد ہی امریکہ روانہ ہونگے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ مانیتا اور انکے دونوں بچے فی الوقت دبئی میں قیام پذیر ہیں اور لاک ڈائون کے سبب انکی اب تک وطن واپسی نہیں ہوئی ہے۔
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) August 11, 2020
واضح رہے سنجے دت کی ویسے تو کئی فلمیں مشہور ہوئی ہیں اور باکس آفس پر زبردست ہٹ رہی ہیں لیکن ان کی منا بھائی ایم بی بی ایس اور منا بھائی لگے رہو انتہائی مقبول رہی ہیں۔ معروف اداکار سنیل دت اور اداکارہ نرگس کے بیٹے سنجے دت کی ایک بہن ہیں اور تین بچے ہیں۔ سنجے دت کی بہن پریا دت سیاست داں ہیں اور پارلیمنٹ میں کانگریس کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/3gTDRzG

0 Comments