ads

اہم خبریں: نقشے کے نتازع کے درمیان ہند۔ نیپال کی ہوگی میٹنگ https://ift.tt/eA8V8J

نقشے کے نتازع کے درمیان ہند۔ نیپال کی ہوگی میٹنگ

نقشے کے تنازع کے سبب مہینوں سے جاری تعطل کے درمیان ہندوستان اور نیپال 17 اگست کو رسمی طور پر میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ جس میں پہلے سے چل رہے اقتصادی اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کٹھمنڈو میں ہونے والی میٹنگ میں نیپال میں ہندوستان کے سفیر ونے کراتا اور نیپال کے خارجہ سکریتری شنکر داس بیراگی حصہ لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وقفے وقفے سے ہونے والی اورسائٹ میکانزم کی اس میٹنگ میں پہلے سے جاری دو فریقی اقتصادی تعاون کے سلسلے میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
کٹھمنڈو کے مطابق نیپالی خارجہ سکریٹری اس موقع پر نیپال کے نئے نقشے اور لنپیادھورا، کالاپانی اور لیپو لیکھ پر اپنے دعوے کے معاملے پر تبادلہ خیال کے لئے درخواست کرسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ ہندوستان اس بارے میں بات چیت کرے گا یا نہیں۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/2XU28OB

Post a Comment

0 Comments