ads

کیا سریش رینا ہوٹل کے کمرے کی وجہ سے بغیر آئی پی ایل کھیلے واپس آ گئے؟ https://ift.tt/eA8V8J

حال ہی میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ہندوستانی بلے باز سریش رینا دبئی سے آئی پی ایل کا ایک میچ بھی کھیلے بغیر کیوں ملک واپس لوٹ آئے ہیں اس کو لے کر طرح طرح کی قیاس آرئیاں جاری ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ میں رینا کےرشتہ دار کا قتل ہو گیا اور اسی وجہ سے رینا بیچ میں واپس آ گئے ہیں۔ کچھ کہنا ہے کہ ان کے بچے بہت چھوٹے ہیں اس لئے وہ واپس آ گئے ہیں۔

رشتہ دار کے قتل کی وجہ سے واپس آتے تو اس پر بیان دینے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا اور بچوں کی وجہ اس لئے حلق سے نہیں اترتی کیونکہ اگر ایسا تھا تو وہ گئے ہی کیوں تھے۔ اس کے برعکس سوشل میڈیا پر رینا لکھ چکے ہیں کہ وہ آئی پی ایل کھیلنے کے لئے بے چین ہیں۔واضح رہے ان کا چنئی سپر کنگس کے ساتھ گیارہ کروڑ روپے کا کانٹریکٹ ہے اور وہ دبئی پہنچ کر بہت خوشگوار موڈ میں تھے بلکہ انہوں نے ایک ریپ سانگ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

اے بی پی پر شائع رپورٹ کے مطابق اب خبر آ رہی ہے کہ سریش رینا کو دبئی میں جو ہوٹل کا کمرہ دیا گیا تھا وہ اس سے خوش نہیں تھے اور انہوں نے اپنی ناراضگی کا انتظامیہ سے اظہار بھی کیا تھا لیکن چنئی سپر کنگس کی انتظامیہ نے ان کی ناراضگی پر کوئی توجہ نہیں دی تھی اس لئے وہ وطن واپس آ گئے ہیں۔اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ رینا کو علیحدہ کمرہ نہیں ملا تھا ۔ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ہوٹل کا سب سے بہترین کمرہ دیا گیا ہے جبکہ باقی کھلاڑیوں کو ویسا نہیں دیا گیا ۔ دھونی نے اس تعلق سے رینا کو سمجھانے کی بھی کوشش کی تھی لیکن وہ نہیں مانے۔

واضح رہے جہاں چنئی سپر کنگس نے رینا کو واپس جانے سے نہیں روکا ہے وہیں انہوں نےرینا کے متبادل کے لئے بھی کوئی مطالبہ نہیں کیا جس سے یہ احساس ہوتا ہے کہ رینا بعد میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/3b9FcAi

Post a Comment

0 Comments