ads

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے زائد https://ift.tt/eA8V8J

ملک میں کورونا وبا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اتوار دیر رات تک79 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 36لاکھ سے زیادہ ہوگئی جبکہ 960 کورونا مریضوں کی اموات سے مرنے والوں کی تعداد 64,500 سے زیادہ ہوگئی۔

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری جاری رہی اور آج پھر سے ریکوری شرح میں تھوڑی بہتری آئی ہے ۔ مہاراشٹر، تملناڈو اور آندھراپردیش میں مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر رات74,053 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کا اعدادو شمار 36,13,765اور مرنے والوں کی تعداد 64,547ہوگئی ہے۔

اس دوران آج 56,023لوگوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 27,68,543 پر پہنچ گئی ۔ مریضوں کی صحت یاب ہونے کی شرح گزشتہ روز کے 76.48 فیصد سے بہتر ہوکر آج 76.60 فیصد پر پہنچ گئی۔

ریاستوں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 16,408نئے معاملے سامنے آئے۔ اس کے بعد آندھراپردیش میں 10,603، کرناٹک میں 8852، تملناڈو میں 6495، اترپردیش میں 6175، مغربی بنگال میں 3019، اڈیشہ میں 3014،کیرالہ میں 2154، دہلی میں 2014، بہار میں 2078، مدھیہ پردیش میں 1558، ہریانہ میں 1295، گجرات میں 1272 نئے کیسزسامنے آئے۔

ملک میں کورونا وبا سے سب سےزیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے ریکارڈ 16,867 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد آج رات بڑھ کر7,80,081 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/34KFPiE

Post a Comment

0 Comments