ads

انوشکا شرما اور ویراٹ کو پاکستان سے بھی مبارکباد  https://ift.tt/eA8V8J

انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا،'' اور ہم تین ہوگئے، جنوری 2021 میں آمد ہے۔‘‘

کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام ویراٹ کوہلی اور بھارت کی نامور اداکاراؤں میں شامل انوشکا شرما کی شادی 2017ء میں اٹلی میں ہوئی تھی۔ انہیں بھارت کا مشہور ترین شادی شدہ جوڑا تصور کیا جاتا ہے اور دونوں کو لاکھوں لوگ سوشل میڈیا پر فولو کرتے ہیں۔

نہ صرف بھارت بلکہ اس جوڑے کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئی۔ پاکستان میں آج انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

اس وقت ویراٹ کوہلی دبئی میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعٹ انڈین پریمیئر لیگ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا گیا ہے۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/2Quf7ST

Post a Comment

0 Comments