ads

اہم خبریں: ہوٹل میں آئیسولیشن میں رکھے جانے پر خاتون نے کی خودکشی https://ift.tt/eA8V8J

ہوٹل میں آئیسولیشن میں رکھے جانے پر خاتون نے کی خودکشی

تمل ناڈو کے چنئی میں پرنگ ملئی (سنٹر تھامس ماونٹ) واقع ایک ہوٹل میں آئیسولیشن میں بھیجی گئی خاتون نے جمعرات کے روز پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
پولس نے بتایاکہ کوئمبٹور کی 47 سالہ منون منی وندے بھارت مشن کے تحت گزشتہ 24اگست کو برطانیہ سے یہاں لوٹنے والے 55 ہندوستانی شہریوں میں شامل تھیں۔ کورونا جانچ میں خاتون کی رپورٹ نگیٹیو آئی تھی لیکن حکام نے اسے سات دن کے لئے ہوٹل میں آئیسولیشن میں بھیج دیا جس کی وجہ سے وہ اداس ہوگئی تھی۔
خاتون کی بیٹی نے لندن سے اپنی والدہ کو فون کیا ، لیکن رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے اس نے ہوٹل کے عملے سے مدد لی۔ جب ہوٹل کے ملازم خواتین کے کمرے میں پہنچے تو انہوں نے اسے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور ضروری تفتیش جاری ہے۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/31zludX

Post a Comment

0 Comments