ads

بی جے پی حکومت عوامی مسائل سے نابلد:اکھلیش https://ift.tt/eA8V8J

سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ’سب کا ساتھ اور سب کا وشواس‘ کا نعرہ دینے والی بھاتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو عوامی مشکلات و مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے اور سہولیات کے نام پر بی جے پی قیادت صرف اپنی سہولیات کا ہی خیال رہتا ہے۔

مسٹر یادو نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جنم اشٹمی کے موقع پر بی جے پی حکومت نے لاکھوں صارفین کے گھروں میں اندھیرا کردیا۔ شری کرشن کے جنم کی خوشیوں پر پانی ڈالنے کا کام پہلی بار ہوا ہے۔ عوامی کی عقیدت اور اعتقاد کے ساتھ ایسا کھلواڑ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

سابق وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے طرز امور اور منشا سے ظاہر ہے کہ اس کو عوامی مسائل اور مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 12اگست کو راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے دیگر بڑے شہروں میں بجلی صارفین پریشان رہے۔میرٹھ، متھرا، پریاگ راج، سہارنپور، فیرزآباد، علی گڑھ، بریلی میں گھروں کی بجلی غائب رہی ہے۔اور اترپردیش میں تیوہار کے مواقع پر بجلی فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوؤں کا جھوٹ سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ جو اسمارٹ میٹر لگے ہیں ان کی کوالٹی پر شبہ ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ تک شکایات پہنچیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ جانچ ہونے پر سچائی سامنے آئے گی۔کہ اسمارٹ میٹر کے نام پر کتنا گھپلہ ہوا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اس ضمن میں ابھی کت کوئی جانچ یا کاروائی کیوں نہیں کی گئی کیا یہ بی جے پی راج میں گھپلوں کا نیا معاملہ تو نہیں ہے؟۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/2PRF12I

Post a Comment

0 Comments