ads

اہم خبریں: ایمبینس مال تعمیر: دہلی، چندی گڑھ، پنچکولہ میں سی بی آئی کے چھاپے https://ift.tt/eA8V8J

ایمبینس مال تعمیر: دہلی، چندی گڑھ، پنچکولہ میں سی بی آئی کے چھاپے

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ہریانہ کے گروگرام میں واقع ایمبیئنس مال کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملہ میں دہلی، چندی گڑھ اور ہریانہ کے پنچکولہ کے چار ٹھکانوں پر پیر کو چھاپے مارے۔
سی بی آئی کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ ایمبیئنس گروپ اور اس کے بورڈ آف ڈائرکٹرس میں سے ایک راج سنگھ گہلوت کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق گہلو ت کی جنوبی دہلی کے حوض خاص میں واقع رہائش گاہ اور گرین پارک میں واقع دفتر میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چندی گڑھ اور پنچکولہ میں بھی سی بی آئی نے چھاپے مارے۔
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے 19.98ایکڑ زمین پر مبینہ طورپر غیرقانونی کمرشیل بلڈنگ بنانے کے معاملہ میں سی بی آئی کو جانچ سونپ دی تھی۔ سی بی آئی نے اس سلسلہ میں ایک نجی شخص، دو نجی کمپنیوں اور ہریانہ سٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ہڈا) کے نامعلوم حکام، ٹاون اینڈ کنٹری پلاننگ محکمہ اور دیگر نجی افراد کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/30IokNr

Post a Comment

0 Comments