ads

حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بی جے پی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی:جولی https://ift.tt/eA8V8J

راجستھان کے وزیرمملکت برائے محنت ٹیکہ رام جولی نے کہا کہ عوام کے تعاون اور یقین سے ہی حکومت اتنی بڑی مصیبت سے مضبوطی کے ساتھ نکل گئی۔
مسٹرجولی نے یہاں موتی ڈونگری کانگریس دفتر میں آج عوامی سماعت کی۔اس سماعت میں شہر اور دیہی علاقوں سے آئے لوگوں نے ان کے سامنے اپنے مسائل رکھے جس پر وزیر نے لوگوں کے مسائل کو سن کر متعلقہ افسران سے فون پر بات کر کے مسائل کو حل کروایا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں مسٹر جولی نے کہا کہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے گوا پھر کرناٹک، پھر منی پور اور پھر مدھیہ پردیش حکومتوں کو غیرمستحکم کیا اور پوری کوشش کی وہاں کی حکومتوں کو ہٹانے کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان ہیروز کی سرزمین ہے یہاں آکر سب کے دانت کھٹے ہوجاتے ہیں تو پھر بی جے پی کیا چیز ہے۔جولی نے کہا کہ ان کے پاس کارکنان کے بھی فون آئے اور سبھی نے یہی کہا کہ کام نہ ہو کوئی پریشانی نہیں لیکن پہلے حکومت بچائیں کیونکہ یہ جمہوریت کی لڑائی ہے اور جمہوریت کو بچانا سبھی کی ذمہ داری ہے۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/320ECAL

Post a Comment

0 Comments