ads

دہلی میں کورونا ریکوری شرح میں جزوی طور پر کمی https://ift.tt/eA8V8J

دہلی میں کل یعنی منگل کے روز کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے محض 1,374 نئے کسیز کے سامنے آنے سے کووِڈ۔19 متاثرین کی تعداد منگل کے روز بڑھ کرتقریباً 1.55 لاکھ ہوگئی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں جزوی طور پر انحطاط درج کیا گیا ہے لیلکن اس کے باوجود یہ 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

دہلی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور سے 1,54,741 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1,146 مریضوں کے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1,39,447 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں پیر کو کورونا کے محض 747 نئے کیسز اور اتوار کو محض 652 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک میں دہلی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ریکوری شرح سب سے زیادہ ہے۔ اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں جزوی طور پر انحطاط درج کرتے ہوئے کل یہ پھر سے 90.11 فیصد ہوگئی جو پیر کو بڑھ کر 90.17 فیصد ہو گئی تھی۔

دہلی میں فعال کیسز گذشتہ روز کے 10,852 سے بڑھ کر آج 11,068 ہوگئے۔ راجدھانی میں کنٹینمینٹ زون کی تعداد بڑھ کر آج 557 ہو گئی۔

دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20,266 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ دارالحکومت میں کورونا کے 13,37,374 سیمپل کا اب تک ٹیسٹ کیا جا چکا ہے اور 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 70 ہزار سے زیادہ 70,388 ہو گئی ہے۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/2EbRgoi

Post a Comment

0 Comments