مغربی بنگال کے کئی کالجوں کی میرٹ لسٹ میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون سمیت دیگر پورن اسٹارز کے نام آنے کے بعد محکمہ اعلیٰ تعلیم نے متعلقہ کالجوں سے اس معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔
سابق پورن اسٹار اور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا نام آشوتوش کالج اور باراسات کالج کی میرٹ لسٹ میں شامل ہے۔ باارسات کالج کی میرٹ لسٹ میں 3 اور پورن اسٹارز کے نام شامل ہیں۔
محکمہ اعلی تعلیم کے ذرائع کے مطابق کالجوں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے کہ میرٹ لسٹ شائع کرنے سے قبل تمام چیزوں پر غورکیوں نہیں کیا گیا؟۔
باراسات گورنمنٹ کالج کی میرٹ لسٹ میں 3پورن اسٹارزکے نام شامل ہیں۔جس میں سنی لیونی اور میا خلیفہ سمیت دیگر پورن اسٹارس کے نام شامل ہیں۔ سنی کو جنوبی 24 پرگنہ کے باجوج کالج میں انگلش آنرز میں 151 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ آسوتوش کالج انتظامیہ نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جب کہ باراسات کالج انتظامیہ نے کہا ہےکہ کچھ لوگوں نے سازش کے تحت یہ کام انجام دیا ہے۔کالج کی اصل لسٹ میں ان لوگوں کے نام نہیں ہیں۔
کالجوں کی میرٹ لسٹ میں پورن اسٹارز کے ناموں کا شامل ہونا محض اتفاق یا غلطی نہیں ہو سکتی بلکہ اس میں ایک بڑی سازش نظر آ رہی ہے۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور ایسےمیں کوئی بھی ایسی خبر عام لوگوں میں ریاستی حکومت کی شبیہ کو خراب کر سکتی ہے۔اس کی حقیقت تو جانچ کے بعد ہی سامنے آئے گی لیکن تعلیم اداروں سے اس طرح کی خبریں آنا کالج انتظامیہ پر سوال ضرور کھڑا کرتا ہے۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/34KjGAZ
0 Comments