دہلی میں کل یعنی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پھر سے صحت یاب ہونے والے معاملات کے مقابلہ نئے معاملات میں اضافہ ہوا اور تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران فعال معاملات میں بھی اضافہ ہوا۔
دہلی حکومت کی وزارت صحت کے مطابق منگل کے روز کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 1544نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 1,155مزید مریض صحت یاب ہوئے۔ پیر کو 1061نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 1200صحت یاب ہوئے تھے۔
راجدھانی میں مجموعی متاثرین کی تعداد منگل کو بڑھ کر 1.64 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اعدادو شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 1,64,071پر پہنچ گئی۔ اس دوران کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 1,47,743ہوگئی۔
ملک میں دہلی کا شمار سب سے زیادہ ریکوری شرح والی ریاستوں میں ہوتا ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران ریکوری شرح کمی کے ساتھ آج یہ 90.04فیصد پر پہنچ گئی جو پیر کو 90.19فیصد تھی۔
راجدھانی میں کورونا انفیکشن سے آج مزید 17مریضوں کی جان گئی اس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وائرس سے اب تک 4,330لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
فعال معاملات میں آج 327کا اضافہ ہونا بھی تشویش کی ایک بڑی وجہ رہی۔ راجدھانی میں فعال معاملات گزشتہ روز کے 11,626سے بڑھ کر 11,998پر پہنچ گئے۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/3lieLx1

0 Comments