دہلی میں ہفتہ کےدن کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 1276 نئے کیس سامنے آنے سے ہفتہ کے روز متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1.52 لاکھ ہوگئی، لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات میں اضافہ اور شفایابی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دہلی کی وزارت صحت کے ذریعہ کل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی کل تعداد 151928 تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل پیر کو صرف 707 نئے معاملے درج ہوئے تھے لیکن منگل کو ان کی تعداد بڑھ کر 1257 ہوگئی تھی۔
اس عرصے کے دوران 1143 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 136251 ہوگئی۔
دہلی کا شمار ملک میں سب سے زیادہ ری کوری شرح والی ریاستوں میں ہوتا ہے، لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران ری کوری کی شرح میں جزوی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو دہلی کی شفایابی کی شرح 90.09 فیصد ہوگئی تھی جو جمعرات کے روز 89.86 فیصد پر آگئی تھی، لیکن آج پھر 89.68 پر پہنچ گئی۔
دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے اموات کی تعداد 10 رہی اور اس مہلک وائرس سے دارالحکومت میں اب تک 4188 افراد کی موت ہوئی ہے۔
دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد آج بڑھ کر 538 ہوگئی۔ دہلی میں بھی سرگرم معاملات گذشتہ روز 123366 سے بڑھ کر آج 123،489 ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت میں اب تک کورونا کے 1291411 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور جانچ کا اوسط 10 لاکھ کی آبادی پر 67 ہزار سے 67969 ہوگئی ہے۔
from Qaumi Awaz https://ift.tt/30XIe7m

0 Comments