ads

اہم خبریں: پاکستان مقبوضہ کشمیر سے میڈیکل ڈگری ہندوستان میں تسلیم شدہ نہیں: ایم سی آئی https://ift.tt/eA8V8J

پاکستان مقبوضہ کشمیر سے میڈیکل ڈگری ہندوستان میں تسلیم شدہ نہیں: ایم سی آئی

میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے میڈیکل کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے طالب علم ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس نہیں کرسکتے ہیں۔
ایم سی آئی نے اس سلسلے میں 10 اگست کو نوٹی فکیشن جاری کیا کہ پورا جموں وکشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ تاہم ، پاکستان نے خطے کے کچھ حصوں پر غیر قانونی اور جان بوجھ کر قبضہ کیا ہے۔ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں واقع کوئی میڈیکل کالج اور لداخ کے ان حصوں کو انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کے تحت تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
ایم سی آئی نے بتایا کہ اسی وجہ سے پاکستان کے زیر قبضہ، میڈیکل کالج آف کشمیر سے حاصل کردہ ڈگری یافتگان، میڈیکل کونسل آف انڈیا ایکٹ 1956 کے تحت ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس کے لئے اندراج کے اہل نہیں ہوں گے۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/2XY5AYq

Post a Comment

0 Comments