ads

یوپی کے وزیر مملکت برائے ایم ایس ایم ای کورونا متاثر https://ift.tt/eA8V8J

اترپردیش میں کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان ریاست کے وزیر مملکت برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز (ایم ایس ایم ای) ادے بھان سنگھ بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔

مسٹر سنگھ نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا،’ آج کورونا کا ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ ڈاکٹروں کی صلاح کے مطابق ایس جی پی جی آئی لکھنؤ میں داخل ہو گیا ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ گذشتہ دنوں جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہوں وہ احتیاط برتیں، اپنا ٹیسٹ کروائیں اور محکمہ صحت کے ضابطوں پر عمل درآمد کریں‘۔

غور طلب ہے کہ منگل کے روز محکمہ صحت کے وزیر مملکت اتُل گرگ بھی کورونا پوزیٹیو پائے گئے تھے۔ ان کا علاج غازی آباد میں چل رہا ہے۔ یوگی حکومت کے 10 وزیر کورونا متاثر ہو چکے ہیں جن چیتن چوہان اور کمل رانی ورون کا اس بیماری میں انتقال بھی ہو چکا ہے۔

کورونا کا قہر پورے ملک میں بڑھتا ہی جا رہا ہے اور کل نئے معاملات کی تعداد ابھی تک کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔ اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ اس وبائی بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بہت اچھی ہے ۔ اتر پردیش میں نئے معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور حزب اختلاف حکومت پر الزام لگاتی رہی ہے کہ وہ بیماری کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/2YhvlTS

Post a Comment

0 Comments