ads

14 ستمبر سے ہونے والے مان سون اجلاس میں اپوزیشن حکومت سے کرے گی کئی سوال https://ift.tt/eA8V8J

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مان سون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس اجالس کی مدت بھی کم ہو گی اور یہ تاخیر سے بھی ہو رہا ہے۔

واضح رہے راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ، صدر رام ناتھ کووند نے 14 ستمبر سے مان سون اجلاس کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو طلب کیا ہے اور اس ریلیز کے مطابق پارلیمنٹ کا یہ اجلاس یکم اکتوبر تک چلے گا۔

پارلیمنٹ کا مون سون اجلاس عام طور پر جولائی کے آخری ہفتے میں شروع ہوتا ہے جو تین ہفتوں تک جاری رہتا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس وبا کے پیش نظر مختصر کیا گیا ہے۔ حزب اختلاف کئی مدوں پر حکومت کو گھیرے گی جن میں مرکزی مدا کورونا کے دوران حکومت کی جانب سے کئے گئے ناکافی اقدامات رہے گا لیکن قومی معیشت اور چین کی دراندازی کو لے بھی ہنگامہ کے امکان ہیں۔

اٹھارہ دن کے مان سون سیشن کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران اراکین پارلیمنٹ کے مابین معاشرتی فاصلے باقی رہنے کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے افسران اور ملازمین کو انفیکشن سے بچانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

پارلیمنٹ کمپلیکس میں ہجوم نہ ہو اس کے لئے زائرین اور میڈیا اہلکاروں کو سینٹرل ہال اور دیگر مقامات پر جانے سے منع کیا گیا ہے۔ نامہ نگار صرف اپنے کاموں کے لئے پریس گیلری کا دورہ کرسکیں گے۔



from Qaumi Awaz https://ift.tt/3blK5GI

Post a Comment

0 Comments